حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ ( آئی او سی یل ) میں ٹریڈ اینڈ ٹکنیشن اپرنٹس شپ کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں جملہ 1340 جائیدادیں ہیں ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے مخلوعہ ٹریڈ اپرنٹیز میکانیکل فٹر 136 ، میکانک بوائر 62 ، کیمیکل اٹنڈنٹ آپریٹر 415 ہیں جب کہ ٹکنیشن اپرنٹیز کیمیکل 282 ، میکانیکل 152 ، الیکٹریکل 208 ، انسٹرومنٹیشن 85 ہیں ۔ علاوہ ازیں ریفائنری یونٹس گوہاٹی ، برونی ، ہلدیا ، گجرات مدھورا ، پانی پت ، بنگوئی گان ، پارادیپ اور دگبوقی ہیں ۔ امیدوار کو متعلقہ شعبہ میں دو سالہ آئی ٹی آئی کی تکمیل یا تین سالہ بی ایس سی میتھامیٹکس ، فزیکس اور کیمسٹری کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ جب کہ ٹکنیشن اپرنٹیز کے لیے متعلقہ شعبہ میں تین سالہ ڈپلوما کامیاب اور عمر 31 اکٹوبر 2018 تک 24 سال کے اندر ہونی چاہئے ۔ الغرض خواہش مند بے روزگار افراد اپنی درخواستیں آن لائن میں 9-11-2018 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ iocl.com یا iocrefrecruit.in ملاحظہ کریں ۔۔