انڈیا نے ایرانی تیل کے بقایہ جات ادا کیوں نہیں کئے ؟

نئی دہلی ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایران کے ایک سینئیر معاشی حکام نے چہارشنبہ کو کہا ہے کہ ہندوستانی آئیل ریفائینریز ایران کو 6 بلین یوروز ( 6.7 بلین ڈالر ) کے تیل بقایہ جات ترکی کے Halk Bank کے ذریعہ سے ادا کردیں گے ۔ ہندوستان ، ایرانی خام تیل کی خریداری کا سب سے بڑا گاہک ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان کی جانب سے ایران کو 6.5 بلین ڈالر بقائے جات ادا شدنی ہے ۔ اس میں سے 770 ملین ڈالر یوروز Halk Bank کے ذریعہ سے نیشنل ایرانین آئیل کمپنی (NIOC) کو ممبئی کے مہینہ میں ادا کئے گئے۔ صادق اکبری ، ایران کے فارن ایکنامک ریلیشن کے جنرل ڈائرکٹر نے استنبول میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل بینک آف ایران کی ہدایات کی روشنی میں ہندوستانی مقامی بینکس Halk Bank میں اپنی رقم ٹرانسفر کریں گے ۔ جب ان سے دریافت کیا گیا کہ بقیہ رقم کب ٹرانسفر ہوگی تو انہوں نے جواب دیا کہ ’مختصر مدت میں ‘ لیکن مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ انڈین ریفانرز نے 2013 میں Halk Bank چیانل کے بند ہوجانے پر ایران کو اپنی ادائیگیاں روک دی تھیں ۔ لیکن بعد میں پابندیوں کے جزوی ہٹا دینے کے بعد کچھ رقم کی ادائیگی عمل میں لائی گئی تھی ۔ گذشتہ ہفتہ ریزرو بینک آف انڈیا کی مشاورتی انڈین آئیل منسٹری نے ریفائنریز کو ہدایت روانہ کی کہ بقایا جات 30 مئی سے تین ماہ کے اندر ادا کردئیے جائیں اور کمپنیوں نے یہ بھی کہا گیا کہ دوران ادائیگی خارجی تبادلہ طلب کی حد پانچ سو ملین ڈالر تک محدود ہونی چاہئے تاکہ فوریکس مارکٹ کو اُتھل پتھل سے بچایا جاسکے ۔ NIOC کے ایک ذرائع نے رائیٹر سے فروری میں کہا تھا کہ ایران ہندوستان سے واجب الادا بقایا جات کو بجائے ڈالر کے یورو میں ادائیگی پر زور دے گا تاکہ امریکن ڈالر پر انحصار کو کم کیا جاسکے ۔

سری لنکا میں زبردست بارشیں، 21 افراد فوت
کولمبو ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں اور بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 21 افراد فوت ہوگئے اور دو دیگر لاپتہ ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں زائد از 1.5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، حکومت نے آج یہ بات کہی۔ زیادہ تر اموات بجلی گرنے سے پیش آئی ہیں جبکہ 9 افراد بارشوں کے پانی میں بہہ گئے، ڈیزاسٹر ریلیف منسٹر دومندا دیسانائکے نے یہ بات کہی اور اموات کی تعداد بتائی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک زائد از 45 ہزار افراد کو عارضی ریلیف کیمپوں میں پہنچایا ہے۔ ملک کے 25 کے منجملہ 21 انتظامی اضلاع خراب موسم سے متاثر ہیں۔ 16 مئی کو شمال۔ مشرقی مانسون کے آغاز پر شدید بارش ہوئی جس کے ساتھ کئی نشیبی علاقے زیرآب ہوگئے۔ پہاڑی خطوں کے اضلاع میں زمینی تودے کھسکنے کے تعلق سے حکام نے انتباہ جاری کیا ہے۔