انڈیا اور بحرین کے تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

بحرین میں جابر پٹیل صدر انڈیا ۔ عرب فاؤنڈیشن کی مساعی
حیدرآباد۔ 26 مارچ (پریس نوٹ) انڈیا۔ عرب فرینڈشپ فاؤنڈیشن کا بحرین میں تعارف کرواتے ہوئے جناب جابر پٹیل نے صدر انڈیا عرب فرینڈشپ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ثقافتی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 6 اور 7 اپریل کو بحرین میں انڈیا۔ بحرین تعلقات پر مشتمل ایک نمائش ترتیب دی جائے گی۔ اپنے دورہ کے دوران جناب جابر پٹیل نے شہزادہ پرنس سلمان بن حامد بن خلیفہ سے ملاقات کی ۔ اس خصوص میں انڈیا ۔ بحرین ویک منعقد کرنے کیلئے جناب صابر پٹیل اے پی مینگو گروور اسوسی ایشن اور جناب عتیق صدیقی نے تجاویز پیش کی۔ شہزادہ پرنس سلمان بن حامد بن خلیفہ نے اپنے جد امجد شیخ عیٰسی کے 1983ء میں دورہ کی یادگاروں سے واقف کروایا اور انڈیا۔ بحرین کے تعلقات میں بہتری کی توقعات ظاہر کیں۔ نائب وزیراعظم خلیفہ بن عبداللہ ال خلیفہ سے انڈیا کے اس وفد نے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ بحرین کی جملہ 15 لاکھ آبادی میں ہندوستان کی آبادی کا تناسب 5 لاکھ ہے۔ اس ملاقات میں بحرین میں ہندوستانیوں کی ملازمت شہرت یافتہ صنعت کاروں خصوصاً یوسف علی، رامی ہوٹلس کے ورکرس، محمد داؤد بھائی اور دوسروں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ہندوستانی وفد کے اعزاز میں گورنر شیخ ہشام بن عبداللہ الرحمن الخلیفہ نے عشائیہ ترتیب دیا۔ جناب جابر پٹیل نے تاریخی شہر حیدرآباد کا چارمینار مومنٹو پیش کیا۔ بحرین کی ممتاز شخصیتوں کونسل کے شوارع ڈپٹی اسپیکر اور ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔ آئندہ ماہ بحرین میں منعقد ہونے والی ہفت روزہ تقاریب میں کئی ارکان پارلیمنٹ بشمول وزیر داخلہ اور مدیران اخبارات شامل رہیں گے۔