حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : مرکزی وزارت ایم ایس ایم ای کے تحت کام کرنے والے ادارہ ، ایم ایس ایم ای ۔ ڈی آئی ، حیدرآباد کو 14 تا 27 نومبر پرگتی میدان نئی دہلی میں منعقد ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیر میں حصہ لینے کے خواہاں رجسٹرڈ مائیکرو ، اسمال ، اور میڈیم انٹرپرائزس سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ فیر ایم ایس ایم ای یونٹس مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس کے لیے نیٹ ورکنگ ، مارکٹنگ اور سیلس کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ اس فیر میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھنے والے مزید تفصیلات کے لیے ایم ایس ایم ای ، ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ، نرسا پور کراس روڈس ، بالا نگر ، حیدرآباد 37 سے ربط کرسکتے ہیں ۔ فون 040-23078131/32/33 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔