انڈو گلوبل ہیلت کیر سمٹ

حیدرآباد 19 جون ( سیاست نیوز) انڈو گلوبل ہیلت کیر سمٹ 2014 کا جاریہ ماہ 20 جون تا 22 جون حیدرآباد میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ یہ سمٹ انڈو فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے اور اس سمٹ میں چیف منسٹر چندر شیکھر راو اور ڈپٹی چیف منسٹر راجیا شرکت کریںگے۔ 60 ممالک کے 4 ہزار مندوبین شرکت کریں گے اور سوپر اسپیشالیٹی میڈیکل شعبہ کو ایک ہی ہیلت کمیشن کے تحت لانا اسکے انعقاد کا اہم فیصلہ ہے۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کو ضروری معلومات فراہم کرنا اس سمٹ کا مقصد ہوگا ۔