یوگیا کارٹا۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے خطرناک ماؤنٹ میراپی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج اتنا شدید تھا کہ وہ 1400 میٹر تک ڈھلان پر بہنے لگا۔ میراپی، جزیرہ جاوا میں واقع ہے اور اب وہ آتش فشاں کے خطرناک زمرہ میں شامل ہوگیا ہے۔ والکینولوجی اینڈ جیولوجیکل ہزارڈ مٹیگیشن سنٹر کے سربراہ کشانی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو لاوے کا اخراج گزشتہ سال اگست سے ہی شروع ہوگیا تھا تاہم منگل سے لاوے کے اخراج میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ اب تک عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے، البتہ انہیں آتش فشاں سے 3 کیلومیٹر دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جو ’’خطرناک زون‘‘ میں شامل ہے۔