انڈونیشیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ

جکارتہ ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور زلزلہ کا جھٹکا جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.3 تھی۔ مشرقی انڈونیشیاء کو دہلانے کا سبب بن گیا جس کی وجہ سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور لوگ اپنے مکانوں سے دوڑتے ہوئے باہر نکل گئے۔ زلزلہ مبدا 32.4 (20 میل) کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا اور جزیرہ امبان کی پہاڑیوں سے مغرب میں 32 کیلو میٹر کے فاصلہ پر مرکوز تھا۔ فوری طور پر کسی صنعتی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سونامی کا انتباہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ عوام دہشت زدہ ہوگئے تھے اور اپنے گھروں سے دوڑتے ہوئے باہر نکل آئے تھے۔