ہانگ کانگ، 6 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے ماترم میں جمعرات کو نصف شب میں 5.5 شدت والے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر دو منٹ 46 سیکنڈ پر محسوس کیے گئے زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔خبریں لکھے جانے تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلا ع نہیں۔تفصیلات کا انتظار ہے ۔