انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

جکارتہ ، 18مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جاوا جزیرہ میں ہفتہ کو زلزلے کے اوسط درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت 5.6تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زیر زمین جھٹکے کو مقامی وقت 01.51بجے جاوا جزیرہ کے مغربی علاقے میں واقع سندانگساری بستی سے 187کلومیٹر جنوب میں محسوس کیا گیا۔