انڈونیشیا میں اسرائیلیوں پر پابندی

جکارتہ ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا ہیکہ انڈونیشیا کی حکومت نے اسرائیلی شہریوں کو ویزے جاری کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان عمانوئل نحشن نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے ردعمل میں انڈونیشیا نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ عبرانی اخباری یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہیکہ انڈونیشیاء کی حکومت نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلہ پر پابندی لگادی تھی۔