انٹیگریٹیڈ آئی ٹی آئی کوچنگ کیساتھ دو سالہ مفت ریسیڈنشیل انٹرمیڈیٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے انٹیگریٹیڈ آئی ٹی آئی کوچنگ کے ساتھ مفت دو سالہ ریسیڈنشیل انٹرمیڈیٹ پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آئی آئی ٹیز میں مسلمانوں کی انتہائی کم یعنی صرف 3 فیصد نمائندگی کے پیش نظر یہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے تاکہ وہ ان اداروں میں زیادہ سے زیادہ داخلے حاصل کرسکیں۔ آئی آئی ٹیز میں مسلمانوں کی انتہائی کم تعداد کی ایک وجہ یہ ہیکہ انہیں اس تعلق سے زیادہ معلومات نہیں ہوتی اور بعض اس کے اخراجات برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوتے۔ آئی آئی ٹیز میں مسلمانوں کے زیادہ سے زیادہ داخلوں کو یقینی بنانے کیلئے انہیں ماہرانہ کوچنگ اور مناسب رہنمائی فراہم کرنے کیلئے یہ دو سالہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں داخلہ 13 اپریل 2014ء کو منعقد کئے جانے والے 7 ویں کل ہند سطح کے اسکریننگ ٹسٹ میں کامیابی اور میرٹ کی اساس پر دیا جائے گا۔ 10th کلاس کے باصلاحیت غریب مسلم طلبہ جو اپنی صلاحیتوں کے ساتھ کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے کے خواہاں ہیں، اس ٹسٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔

اس ٹسٹ میں شرکت کیلئے درخواست فارمس مندرجہ ذیل ٹسٹ سنٹرس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں یا ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ درخواست فارم کے ساتھ 2 پاسپورٹ سائز کلر فوٹوز، 10th کلاس ہال ٹکٹ کی کاپی یا اسکول کے شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کرنا ہوگا۔ مزید معلومات کیلئے ضلع کوآرڈینیٹر کا نام اور موبائیل نمبر بالترتیب اس طرح ہے۔ عادل آباد، مسٹر شفیع اللہ خان موبائیل نمبر 9440062685 ، نظام آباد، مسٹر شفیع اللہ خان موبائیل، 9440062685 کھمم، مسٹر الیاس، موبائیل 8099817020 ، محبوب نگر، مسٹر مجیب موبائیل 9848247166، ورنگل مسٹر نعیم ، موبائیل 9849012987، کریم نگر، ایم ایس کریٹیو اسکول (عرفان)، موبائیل 9966102428، نلگنڈہ، مسٹر مفتی صاحب موبائیل 9966785681 ، کرنول مسٹر عبدالقادر، موبائل 9393841680 ، مچھلی پٹنم، مسٹر ایم ایس پاشاہ، موبائیل 9396945679 گنٹور، مسٹر ایم اے رزاق، موبائیل 8142653910 ، حیدرآباد میں مانصاحب ٹینک، ایم ایس جونیر کالج، 040-66820022 ، ملک پیٹ، ایم ایس جونیر کالج 040-66334622 پر ربط کریں۔