حیدرآباد 2 ستمبر (پریس نوٹ ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2014-15 سے انٹر میڈیٹ سال اول کے طلبہ کیلئے ’اخلاقیات و انسانی اقدار‘ کو نشانات مختص کئے بغیر لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا۔ بورڈ کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق انٹر میڈیٹ کے تمام طلبہ کو اس کورس میں کامیابی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے ’اخلاقیات اور انسانی اقدار‘ کے مضمون میں لازمی طور پر کوالیفائی ہونا ہوگا۔ اس مضمون پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی طرف سے نصابی کتب تیار کی گئی ہے ۔ تلگو اکیڈیمی حیدرآباد کی طرف سے طباعت اور مارکیٹنگ کی جارہی ہے۔ یہ کتب بازار میں دستیاب ہیں۔ نصاب کی تفصیلات، پراجکٹ ورکس ،سوالنامہ کی نوعیت اور سوال ناموں کے نمونوں کی تفصیلات بورڈ اف انٹر میڈیٹ کے ویب سائیٹ www.bie.telangana.gov.in / www.bie.ap.gov.in پر دستیاب ہیں۔ تمام کالجوں کے پرنسپالس ور لکچررس کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ اور اساتذہ میں اس مضمون کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔