انٹر میڈیٹ خانگی طلبہ کیلئے 30 ڈسمبر ادخال فیس کی آخری تاریخ

حیدرآباد۔/6ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے خانگی طلبہ ( کالج میں تعلیم حاصل کئے بغیر ) کیلئے دیرینہ فیس 1000 روپئے کے ساتھ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 ڈسمبر تک توسیع کی ہے۔تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے سکریٹری ڈاکٹر اے اشوک نے اپنے بیان میں بتایا کہ مارچ 2018 کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ مذکورہ دیرینہ فیس داخل کرسکتے ہیں۔

عثمانیہ یونیورسٹی طلباء کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ
حیدرآباد۔/6 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم نے آج مطالبہ کیا کہ عثمانیہ یونیورسٹی طلباء کے خلاف درج کردہ پولیس کیس کو واپس لیا جانا چاہیئے۔ پارٹی لیڈر پرتاپ ریڈی نے دیگر قائدین نرسمہلو، چندر شیکھر ریڈی کے ہمراہ چنچلگوڑہ جیل پہنچ کر گرفتار شدہ طلباء سے ملاقات کی۔