انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات ، 20 طلبہ بک

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن اے پی حیدرآباد نے مطلع کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ پبلک اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات مئی / جون 2014 ۔ 28 مئی کو دو مرحلوں میں منعقد ہوئے ۔ سال اول میں 25102 طلبہ غیر حاضر رہے ۔ جب کہ 12 طلبہ کو مال پراکٹس میں بک کیا گیا ۔ سال دوم میں 10602 طلبہ غیر حاضر رہے جب کہ 8 طلبہ کو مال پراکٹس میں بک کیا گیا ۔۔

آنجہانی این ٹی آر کو بھارت رتن دینے کا تلگو دیشم کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : تلگو دیشم پارٹی نے مہاناڈو میں بانی تلگو دیشم و آنجہانی چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کو ان کے 91 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ( این ٹی آر ) کو ملک کا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز بھارت رتن دینے کا مرکز سے مطالبہ کیا ۔ اس سلسلہ میں ایک قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام تلگو داں افراد کی خواہش ہے کہ این ٹی آر کو بھارت رتن کا اعزاز دیا جائے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے این ٹی آر کو بعد از مرگ بھارت رتن دینے کی خواہش کی ۔۔