انٹر امتحانات کے پرچوں کی جانچ کا معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ

حیدرآباد 2 اپریل (این ایس ایس) خانگی کالجس کے لکچررس نے انٹرمیڈیٹ بورڈ سے انٹر امتحانات کے اسپاٹ ویلیویشن کے معاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو یہاں دھرنا منظم کیا۔ اُنھوں نے فی پرچہ کے ویلیویشن کے لئے 30 روپئے ادا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ لکچررس نے پرگتی مہاودیالیہ، کوٹھی پر اسپاٹ والیویشن کو روک دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہر پرچہ کے ویلیوشن (جانچ) کے لئے حکومت انتہائی کم 12-10 روپئے فی پرچہ ادا کررہی ہے اور بتایا کہ اڈے کے مزدوروں سے تقابل کیا جائے تو یہ معاوضہ بہت کم ہے۔