ممبئی ۔ 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اسلامی مبلغ ذاکر نائک نے آج ہندوستانی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ انہیں خاص طور پر نشانہ بناتے ہوئے اُن کے خلاف سرگرم ہیں اور اس مسئلہ پر اُن کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کیلئے انٹرپول پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر نائک جو 2016ء میں ہندوستان چھوڑ گئے ، انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے انٹرپول پر ڈالے جانے والے دباؤ سے واقف ہیں ۔