انٹرپرینر ڈیولپمنٹ سیل پر سمینار کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 28 نومبر (این ایس ایس) اسٹینلی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی فار ویمن نے ہفتہ کی صبح بطور مستقبل انٹر پرینر شپ کے تعلق سے طلبہ میں بیداری لانے کیلئے ’’انٹر پرینرڈیولپمنٹ سیل‘‘ (EDC) پر سمینار منعقد کیا۔ ڈاکٹر ستیہ پرساد لنکا، پرنسپل نے اسوسی ایشن آف لیڈی انٹر پرینرس آف انڈیا (اے ایل ای اے پی) ٹیم کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر امیتارانی، جونیئر وائس پریسیڈنٹ اور بی شیلجا، جوائنٹ سکریٹری، اے ایل ای اے پی نے طلبہ سے مخاطب کیا اور دستیاب سہولتوں کے تعلق سے روشنی ڈالی۔ اس پروگرام کے ذریعہ طلبہ کو رہنمائی کی گئی۔ ڈاکٹر وی راجاگوپال ایچ او ڈی، ای ای ای ڈپارٹمنٹ نے بھی مخاطب کیا۔