انٹرنیشنل ٹریننگ سنٹر کا سنگ بنیاد

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وائی ایس چودھری نے آج یہاں انٹرنیشنل ٹریننگ سنٹر فار آپریشنل اوشیانوگرافی کے بلڈنگ کامپلکس کا بحیثیت مہمان خصوصی سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کا مقصد آپریشنل اوشیانوگرافی کو فروغ دینا ہے کیونکہ یہ عام لوگوں تک سائنس کے فوائد پہنچانے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر ملکاجگری ایم پی ملاریڈی نے بھی مخاطب کیا۔