انٹرمیڈیٹ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت

حیدرآباد ۔ 26فبروری ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے مطلع کیا ہے کہ مارچ 2018 کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے مفادکو ملحوظ رکھتے ہوئے تین ویب سائٹس پر ہال ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں جہاں سے یہ امیدوار اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے پریس نوٹ میں چیف سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاؤن لوڈ کردہ ہال ٹکٹس پر طلبہ کو امتحانات میں حصہ لینے کی اجازت دیں اور اس ضمن میں ہال ٹکٹس پر متعلقہ کالجوں کے پرنسپالس کے دستخط کروانے کیلئے اصرار نہ کیا جائے ۔ اعلامیہ کے مطابق tsbie.cgg.gov.in ‘ exam.bie.telangana.gov.in ‘ admi.tsbic.cgg.gov.in جیسے تین ویب سائٹس سے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ طلبہ مارچ 2018 کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے گوگل پلے اسٹور میں TSBIE پر سرچ کے ساتھ گوگل پلے اسٹور سے ISBIE ایگزام سنٹر لوکیٹر 2018 ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ یہ ایپ تمام اینڈروائیڈ موبائیل فونس پر کام کرسکتے ہیں ۔