حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی کے کیریئر گائیڈنس پروگرام میں بروز ہفتہ 3 بجے دن اور بروز اتوار 11 بجے صبح نشریہ میں ایمسیٹ کی تیاری اور کمپیوٹر پر امتحان CBT کس طرح کریں، پر ماہر تعلیم ایم اے حمید کا خصوصی پروگرام ہے۔ انٹر ایم پی سی طلبہ انجینئرنگ ؍ فارمیسی کیلئے اور بی پی سی گروپ کے طلبہ ایمسیٹ کے ذریعہ وٹرنری سائنس اگریکلچر، ہارٹیکلچر، فارماڈی، بی فارمیسی کورسز میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ انٹر ناکام طلبہ کیلئے حکومت کے عملی اقدامات طلبہ کیلئے راحت بخش ہیں۔ طلبہ میں اس سے نئی امید جاگی ہے۔
محمد منیر نے پروگرام کو مؤثرانداز میں سوالات کے ذریعہ ترتیب دیا۔ سیاست ٹی وی ہیتھ وے نمبر 279 پر اور ایس ایس سی 513 پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔