حیدرآباد 26 جون ( پریس نوٹ ) انٹر میڈیٹ سال دوم کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان منعقدہ مئی / جون 2014 برائے عام و ووکیشنل کے نتائج کا کل 27 جون کو شام پانچ بجے اعلان کیا جائیگا ۔ نتائج کے اعلان کے بعد طلبا ‘ اولیائے طلبا اور عوام کی سہولت کیلئے نتائج کو مارکس اور گریڈز کے ساتھ درج ذیل ویب سائیٹس پر پیش کیا جائیگا ۔ طلبا اپنے رجسٹرڈ نمبرس یا یوزر آئی ڈی اور تاریخ پیدائش درج کرتے ہوئے ویب سائیٹس پر اپنے نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ نتائج http//examresults. ap.nic.in , http//results.cgg.gov.in , ww. indiaresults.com , www.exametc.com. www.nettlinxresults.net . www.manabadi.com. www.manabadi.co.in اور www.99results.com پر دستیاب ہیں۔