انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان، ادخال فیس تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کیلئے ناکام طلبہ کو فیس کے ادخال کی آخری تاریخ میں 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 2 مئی مقرر کی گئی تھی تاہم ایک ہزار روپئے کے ساتھ 4 مئی تک سہولت دی گئی ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور عامر علی خان نیوزایڈیٹر سیاست نے نمائندگی کی تھی جس پر توسیع دی گئی ہے۔ ایم اے حمید نے انٹرمیڈیٹ ناکام طلبہ سے اس سہولت سے استفادہ کی اپیل کی۔
محدود نشستیں ہیں۔