سال اول کے 456655 اور سال دوم کے 508009 امیدوار
حیدرآباد ۔ 28 ؍فبروری (سیاست نیوز) بورڈ سکریٹری ڈائرکٹر اے اشوک کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات 2 تا 21 تا مارچ منعقد ہوں گے ۔ طلبا کو وقت کی پابندی ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ پندرہ منٹ قبل متعلقہ امتحانی مرکز میں حاضر رہنے کا مشورہ دیا گیا ۔ ایک منٹ کی بھی تاخیر ہو تو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں رہے گی ۔ امتحانات کے اوقات صبح نو تا دوپہر بارہ بجے مقرر کئے گئے ہیں۔ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا اپنے ہال ٹکٹس www.tsbie.cgg.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس امتحان میں سال اول کے 456655 اور سال دوم کے 508009 طلبا شرکت کر رہے ہیں جن کی کل تعداد جنرل اور ووکیشنل کی ملاکر 9,64,664 ہے ۔ سال اول کے ریگولر طلبا 420161 اور ووکیشنل کورسس کے طلبا (36494) ہیں نیز سال دوم کے ریگولر طلباء (389933) ووکیشنل کے طلبا (28397) اور پرائیویٹ (5730)طلباء ہیں ۔ اس امتحان کے لئے (28287) انویجلیٹرس ‘ (50) فلائنگ اسکواڈ اور (200) سیٹنگ اسکواڈس کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں (478) گورنمنٹ کالجس ‘ (745)خانگی کالجس اور (34) ایڈیڈ کالجس ہیں جن میں (1257) امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع عادل آباد میں (86) مراکز ‘ میدک میں (103) مراکز ‘ ضلع رنگاریڈی I میں (135) مراکز ‘ ضلع رنگاریڈی II میں (109) مراکز ‘ ضلع نظام آباد میں (70) مراکز ‘ ضلع محبوب نگر میں (106) مراکز ‘ ضلع کریمنگر میں (129) مراکز ‘ ضلع کھمم میں (88) مراکز ‘ ضلع ورنگل میں (134) مراکز ‘ ضلع نلگنڈہ میں (108) مراکز ‘ حیدرآباد I میں (71) مراکز ‘ حیدرآباد II میں (86) مراکز‘ اور سکندرآباد (32) مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ امتحان گاہ میں سیل فون کی اجازت نہیں رہے گی۔ پولیس ڈپارٹمنٹ ‘ ریونیو ڈپارٹمنٹ ‘ RTC ‘ ٹریفک پولیس ‘ محکمہ برقی اور محکمہ صحت کو بھی امتحان کے تعلق سے واقف کروایاگیا ہے۔ امتحان کے اوقات میں زیراکس کی دکانوں کو بھن بند رکھنے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔