انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آج سے آغاز ، شہر میں امتناعی احکام

حیدرآباد ۔ یکم مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ میں چہارشنبہ سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پیش نظر دونوں شہروں کے اکثر علاقوں میں امتناعی احکام جاری کئے گئے ہیں۔ حیدرآباد پولیس کمشنر ایم مہندر ریڈی کے ایک اعلامیہ کے مطابق 2 تا 20 مارچ منعقد کئے جانے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے موقع پر تمام امتحانی مراکز سے 500 گز کے فاصلہ تک افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد رہے گی۔ کمشنر پولیس نے عوام کو مطلع کیاکہ احکام کی خلاف ورزی کرنے والے افراد تعزیری دفعہ 144 کے تحت مستوجب سزا ہوں گے۔