انٹرمیڈیٹ امتحانات میں گریڈنگ سسٹم پر عمل

12 اپریل تک نتائج کی اجرائی ، جی سرینواس راؤ وزیر اے پی کا بیان
حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) وزیر فروغ انسانی وسائل ریاست آندھراپردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ ریاست بھر میں منعقد ہو رہے امتحانات انٹرمیڈیٹ میں اسی سال سے ’’ گریڈنگ سسٹم ‘ ‘ کو روبہ عمل لایا جائے گا اور بتایا کہ 12 اپریل کو ہی ریاست میں جاری امتحانات انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کرنے کی ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنے امتحانی مراکز کا فوری پتہ چلا لینے کیلئے پہلی مرتبہ ’’ سنٹر لوکیٹر ایپ ‘‘ متعارف کیا گیا ۔ مسٹر جی سرینواس راؤ نے مزید کہا کہ وجئے وارہ میں امتحانات انٹرمیڈیٹ سے متعلق کنٹرول روم قائم کیا گیا اور سی سی کیمروں کے ذریعہ امتحانات کا امتحانی مراکز سے مکمل مشاہدہ کیا جارہا ہے ۔