انٹرمیڈیٹ امتحانات فیس کے ادخال کیلئے تتکال اسکیم

حیدرآباد /21 نومبر (پریس نوٹ ) انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے ایسے ریگولر ( باقاعدہ) اور خانگی امیدوار جو قبل ازیں مقررہ تواریخ پر امتحان فیس داخل نہیں کرسکے تھے اور حاضری سے استثنی کے خواہشمند تتکال اسکیم کے تحت 21 نومبر اور 6 ڈسمبر تک یہ فیس داخل کرسکتے ہیں ۔ حاضری سے استثنی کی سہولت صرف آرٹس گروپ کے امیدواروں کو ہی رہے گی ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آندھراپردیش کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق امیدواروں کو چاہئے کہ وہ 21 نومبر تا 6 ڈسمبر اپنے متعلقہ کالجوں میں تتکال فیس ادا کریں۔ اور درخواستیں بھی ان ہی کالجوں میں روانہ کی جائیں۔(سلسلہ صفحہ 9 پر)
تتکال فیس 500 روپئے جبکہ حاضری سے استثنی ( صرف آرٹس گروپ کو یہ سہولت حاصل ہے ) کیلئے 500 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ سال اول کی امتحان فیس 290 روپئے اور سال دوم کی امتحان فیس 290 روپئے رہے گی ۔ اس طرح سال اول و دوم کی مجموعی ا متحان فیس 580 روپئے ہوگی ۔ پریکٹیکل امتحان فیس حسب صراحت رہے گی ۔ حاضری سے استثنی اور امتحان میں شرکت کے درخواست فارم کی فیس 10، 10 روپئے رہے گی ۔ امیدواروں کو ایس ایس سی امتحانات میں کامیابی کے سرٹیفکیٹس ، ٹرانسفر سرٹیفکیٹس اور ان صداقتناموں کی مستند و مصدقہ نقولات ( زیراکس ) کا ایک سٹ بھی منسلک کرنا ہوگا ۔