انٹرمیڈیٹ امتحانات‘ ایم ایس طلبہ کو ٹاپ رینکس

حیدرآباد۔27 اپریل ( پریس نوٹ ) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ایم ایس کالج کے طلبہ نے ریاست بھر میں ٹاپ رینک حاصل کرنے کی دیرینہ روایت کو برقرار رکھا ہے ۔ اس سال ان ہونہار طلبہ نے نہ صرف میرٹ فہرست میں ٹاپ مقام حاصل کیا بلکہ اس فہرست میں تمام 10 ٹاپ رینکس حاصل کرتے ہوئے ماضی کے تمام ریکارڈس کوتوڑ دیا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات 2015ء میں ایم ایس کے طالب علموں نے اعلیٰ ترین یعنی 989/1000 نشانات حاصل کئے ۔ ایم ایس کی ہونہار طالبہ مریم عبدالمتین کو بائی پی سی میں 1000کے منجملہ 989 نشانات حاصل ہوئے لیکن اس معاملہ میں مریم ہی تنہا نہیں ہیں بلکہ ان سے کچھ ہی پیچھے ایم ایس کے دیگر 10طلبہ ارجمند بانو (988) ‘ محمد عمر (988) ‘ سیدہ سدرہ کریم ہاشمی (987) ‘ صوفیہ انم (986) ‘ دعا حسین (984) ‘ عریج معز (983) ‘ سمرین فاروقی (983) ‘ وجیہہ تزین (982) ‘ زوہا شاہ (982) ‘ امرین فاطمہ (982) ‘ رخسار سلطانہ (982) ‘ نصیبہ طہور (982) ‘ فریحہ انجم (982)‘ ہاجرہ خانم ( ایچ) (981)‘ شگفتہ فاطمہ ( ایچ) (981) ‘ محمد مطیع الرحمن (981)بھی ہیں ۔ جنہوں نے 1000کے منجملہ 981تا 989 نشانات حاصل کرتیہ وئے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے ۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر لطیف محمد خان نے اپنے پریس نوٹ میں ان تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم ایس کے 25طلبہ نے 1000کے منجملہ 980 نشانات حاصل کئے جبکہ 145 طلبہ نے 950 یا اس سے زائد نشانات حاصل کئے اور 329طلبہ کو 1000کے منجملہ 900 یا اس سے زائد نشانات حاصل ہوئے ہیں ۔فرح تحسین نے ایم پی سی میں 1000 کے منجملہ 988 نشانات لیتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے 10ٹاپ میں اپنا مقام بنایا ۔ بالکل اس طرح فریسہ عزیز نے ایم ای سی میں 1000 کے منجملہ 970 نشانات اور افراح نوشین نے سی ای سی میں 1000 کے منجملہ 963 نشانات کے ساتھ ایم ایس میں ٹاپ اعزاز حاصل کیا ۔ایم ایس انتظامیہ نے ان حوصلہ افزائی اور فقید المثال نتائج کو ایک غیر معمولی کامیابی قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بے شک اللہ رب العزت نے بہت بڑا فضل و کرم فرمایا ہے ۔ انتظامیہ نے اس کامیابی پر تدریسی اسٹاف ‘ طلبہ اور طلبہ کے والدین اور سرپرستوں کو مبارکباد دی ۔