انٹرمیڈیٹ امتحانات، تلنگانہ میں 18 ، اے پی میں 41 طلبہ بک

حیدرآباد ۔ 16 مارچ (پریس نوٹ) انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلہ میں 16 مارچ کو تلنگانہ میں میاتھمیٹکس پرچہ ۔ IB ، زوالوجی پرچہ اول اور ہسٹری پرچہ اول کے امتحانات منعقد ہوئے۔ ان امتحانات میں رجسٹرڈ امیدواروں کے منجملہ 6.35 فیصد امیدوار غیر حاضر رہے۔ مختلف بدعنوانیوں پر 18 طلبہ کو بک کیا گیا جبکہ آندھراپردیش میں میاتھمیٹکس پیپر IB، باٹنی پرچہ اول، سیوکس پرچہ اول، سائیکالوجی پرچہ اول کے امتحانات منعقد ہوئے۔ ان امتحانات میں 5.83 فیصد امیدوار غیرحاضر رہے اور بدعنوانیوں کیلئے 41 طلبہ کو بک کیا گیا۔ دونوں ریاستوں میں یہ امتحانات پرامن طور پر منعقد ہوئے۔