انوراگ بسو کی لائف ان اے میٹرو سیکویل میں فاطمہ ثناء شیخ کی شمولیت

انوراگ بسو اپنی مشہور فلم لائف ان اے میٹرو 2007 کا سیکویل بنا رہے ہیں۔ اس میں راجکمار راؤ پرینیتی چوپڑہ، ابھیشیک بچن اور سیف علی خان کی انٹری ہوچکی ہے۔ الگ الگ جوڑیوں کی الگ الگ کہانیوں والی اس فلم کے لئے تاپسی پنو کا نام بھی لیا جارہا ہے تھا لیکن خبر ہے کہ من مرزیاں کی اسٹار کے پاس وقت نہ ہونے کی وجہ سے بسو نے دنگل اور ٹھگس آف ہندوستان میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ کو لے لیا ہے۔ تاپسی کی ڈائری میں وہ تاریخیں خالی نہیں تھیں جو انوراگ چاہتے تھے۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ انوراگ ابتداء سے ہی اس بات کے لئے تیار تھے کہ اگر تاپسی انہیں تاریخیں نہیں دے سکتیں تو وہ فاطمہ کو لیں گے۔ اس کے لئے انہوں نے فاطمہ سے پہلے ہی بات کررکھی تھی۔