حیدرآباد۔ 30اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی وسطی خلیج بنگال اور آندھراپردیش کے ساحل پر گذشتہ روز بنا کم دباو کا علاقہ جنوب مغربی خلیج بنگال اور ٹاملناڈو کی ساحل پر آج مرکوز ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس کے زیراثر آئندہ 5دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات ‘ ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ تلنگانہ ‘ ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما میں ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی۔ اعظم ترین درجہ حرارت 24ڈگری سیلسیس ‘ تلنگانہ کے بھدراچلم ‘ نلگنڈہ اور 35ڈگری سیلسیس آندھراپردیش کے اننت پور میں ریکارڈ کیا گیا۔ اقل ترین درجہ حرارت نے تلنگانہ کے ایک یا دو مقامات پر اضافہ ہوا ہے جبکہ ساحلی آندھراپردیش کے دو مقامات پر اس میں گراوٹ ہوئی ہے ۔