انمول موتی

٭ دنیا کی موت اندھیرا ہے جس کا چراغ تقوی ہے ۔
٭ اگر دنیا یاک پھول ہے تو ماں اس کی خوشبو ہے ۔
٭ ظالم شخص مظلوم کی دنیا اور اپنی آخرت بگاڑتا ہے ۔
٭ جو شخص اپنے آپ کو دوسرے سے کم درجہ دے اسے دکھ کم ملتے ہیں ۔
٭ زندگی ایک انمول موتی ہے جس کی قیمت آج تک کوئی ادا نہ کرسکا ۔
٭ عقلمند اور مخلص دوست زندگی کا سرمایہ ہیں ۔
٭ پرانا دوست بہترین آئینہ ہے ۔
٭ دوسرے کے چراغ سے روشنی لینے والا ہمیشہ اندھیرے میں رہتا ہے ۔
٭ علم وہ ہے جو عمل پر آمادہ کرے ۔
٭ نیک لوگوں کو دشمنوں تک سے نفع حاصل ہوتا ہے ۔
٭ علم کی کمی کا احساس بھی علم سے پیدا ہوتا ہے ۔
٭ سب سے بڑا گناہ کسی کا دل توڑنا ہے ۔
٭ علم کو جڑ اور فائدے کو پھل تصور کرو ۔

ہمت نہ ہارو
دو خبر اُس کی آمد کی تارو
صبح سے پہلے ہم کو پکارو
انتہا تک کئے جاؤ کوشش
ابتداء ہی میں ہمت نہ ہارو
زندگی کا یہ گلشن ہے اس کو
خوبصورت گلوں سے سنوارو
نام اونچا وطن کا ہے کرنا
رہنا آپس میں مل جل کے پیارو
زندگانی ہے یہ چار دن کی
شوقؔ ہنس ہنس کے اس کو گذارو

٭ جھوٹ بولنے سے ہر برائی کی ابتداء ہوتی ہے ۔
٭ سب سے بڑی کمزوری مایوسی ہے ۔

٭٭٭٭