انسداد دہشت گرد کارروائی کا راست ٹیلی کاسٹ ممنوع ‘ رول منظور

نئی دہلی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک نئے قانون کو منظوری دیدی ہے جس کے نتیجہ میں ٹی وی چینلس انسداد دہشت گردانہ کارروائی کا راست ٹیلی کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔ قوانین کے مطابق چینلس کو اب ایسی صورتحال میں وقفہ وقفہ سے کسی متعلقہ عہدیدار کی بریفنگ کی ہی رپورٹ کرنی ہوگی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس رولس 1994 میں ایک نئے دفعہ کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے تحت ٹی وی چینلس کسی بھی انسداد دہشت گردی کارروائی کی راست نشریات نہیں کرسکیں گے ۔ چینلس وقفہ وقفہ سے کسی مختص عہدیدار کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کی ہی رپورٹنگ کرسکیں گے ۔ اس نئے رول کو وزارت نے منظوری دیدی ہے ۔