انسداد بچہ مزدوری قانون کو مزید سخت بنانے اقدامات کی ضرورت

پارلیمنٹ میں مناسب ترمیمات پیش کرنے بنڈارو دتاتریہ کا اعلان
حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر مملکت برائے لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج اعلان کیا کہ قانون انسداد بچہ مزدوری کو مزید سخت بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں مناسب ترمیمات پیش کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ مزید باز آبادکاری سنٹرس اور برج اسکولس کے قیام کی تجاویز ہیں ۔ آج یہاں برکت پورہ میں ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آفس بلڈنگ پر ، جہاں انہوں نے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ، میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ شرم سویدھا اسکیم کے تحت 16 لیبر قوانین کے لیے انسپیکشن کو آسان بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرویڈنٹ فنڈ ایمپلائز کو ایک یونیورسل اکاونٹ نمبر دیا گیا ہے ۔ جسے وہ تبادلہ یا جاب کی تبدیلی کی صورت میں ان کے پی ایف فنڈ کی منتقلی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ۔ مسٹر دتاتریہ نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو انشورڈ پرسنس کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے کیل;ے فنڈس دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ای ایس آئی سی حیدرآباد پرکیسیس کا جلد ڈسپوزل کیا جارہا ہے بمشکل کوئی کیس زیر التواء ہو ۔۔