نئی دہلی۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے آج پانچ انسانی حقوق کارکنوں کی گرفتاری کو ’’حکومت کی زیرسرپرستی دہشت گردی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس چال کے ذریعہ حکومت عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں کی جانب سے ہٹانا چاہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مایاوتی نے کہا کہ حکومت، عوام کو دھمکیاں دینا چاہتی ہے جو دلتوں، غریبوں اور دبے کچلے طبقات کے حقوق کیلئے عدالتوں کے باہر جنگ کررہے ہیں۔