اسلام آباد۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے افعان سرحد کو عارضی طور پر کھولے جانے کے بعد زائد از 51,000 افغان شہری اور 2700 پاکستانی شہری اپنے اپنے ممالک پہنچ گئے۔ اس سرحد کو گذشتہ ماہ دہشت گرد حملوں کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ منگل کو پاکستان نے اس سرحد کو صرف دو روز کیلئے کھولا تھا جو خیبر کے قبائیلی علاقہ طورخم اور بلوچستان صوبہ کے چمن میں واقع ہے اور یہ دونوں راستے افغانستان کیلئے سفر کرنے والوں کے پسندیدہ راستے تصور کئے جاتے ہیں، کل طورخم اور چمن کراسنگ کے ذریعہ زائد از 32000 افغانیوں اور 2700 پاکستانی اپنے اپنے ملک واپس ہوگئے جو سرحد کھولے جانے کا آخری دن تھا جبکہ دو دنوں کے اندر زائد از 51,000 افغانی اور 4900 پاکستانی اپنے اپنے وطن واپس چلے گئے۔