7 اور 8 اپریل کو حیدرآباد میں مقرر، نوجوانوں کیلئے شاندار مواقع
حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) انجینئرنگ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ انجینئرس کے لئے بنائی گئی قومی باڈی نیشنل رجسٹر فار انڈین انجینئرس پر اپنا رجسٹریشن کروائیں تاکہ انجینئرس کی تعداد اور اُنھیں حاصل مواقع کے متعلق تفصیلات وقتاً فوقتاً حاصل ہوتی رہیں۔ قومی رجسٹر برائے ہندوستانی انجینئرس کی مزید تفصیلات کے لئے نوجوان www.eciindia.org پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ اِس سلسلہ میں 7 اور 8 اپریل کو انجینئرس کونسل آف انڈیا کا ایک اجلاس CDI,NAC کیمپس مادھا پور میں منعقد ہوگا جس میں نیشنل رجسٹرس کی تفصیلات اور اُنھیں ایک پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے حاصل ہونے والے فوائد سے واقف کروایا جائے گا۔ انجینئرنگ کونسل آف انڈیا کی جانب سے شروع کردہ اِس مہم کا فائدہ نوجوان انجینئرس کو حاصل ہوسکتا ہے جو روزگار کے متلاشی ہیں یا پھر اپنی صلاحیت کے مطابق ملازمت کے حصول کے منتظر ہیں۔ انجینئرنگ کونسل آف انڈیا کی جانب سے مختلف زمروں میں رجسٹریشنس کا عمل جاری ہے جس میں پروفیشنل انجینئرس، اسوسی ایٹ پروفیشنل انجینئرس، گریجویٹ انجینئرس، ڈپلوما انجینئرس، ووکیشنل انجینئرس کے لئے علیحدہ علیحدہ زمرہ بندی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کنسٹرکشن، کنسلٹنگ، آئی ٹی، کمپیوٹر، ٹیلی کام، سیول، الیکٹریکل، میکانیکل، کمیکل، مائننگ، میٹلرجی، انڈسٹریل، ایروناٹیکل کے لئے بھی علیحدہ زمرہ بندی کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں موجود انجینئرنگ کونسل آف انڈیا کے دفتر سے بھی رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے جوکہ بیگم پیٹ پر واقع لائف اسٹائیل بلڈنگ میں موجود ہے۔ سی آئی ڈی سی کے دفتر سے رجوع ہوتے ہوئے نوجوان انجینئرس اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9640026503 ، 9515403974 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔