انجینئرنگ میں داخلہ کیلئے آج سے کونسلنگ کا آغاز

امیدواروں کو کونسلنگ سے استفادہ کرنے کا مشورہ، ڈاکٹر ٹی کے شیخ شاہ ولی کا خطاب

حیدرآباد 27 مئی (سیاست نیوز) انجینئرنگ میں داخلے کیلئے امیدواروں کو ایمسیٹ کی کونسلنگ میں شریک ہونا ہوگا۔ اسناد کی تصدیق کا عمل 28 مئی سے شروع ہوکر 3 جون تک رکھا گیا ہے جو رینک کے اعتبار سے رہے گا۔ حیدرآباد میں مختلف ہیلپ لائن مراکز بنائے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے رینک کے اعتبار سے دی گئی تاریخ کو بتائے گئے مرکز پر اسناد کی تصدیق کرواتے ہوئے ویب آپشن انٹری دے سکتے ہیں۔ ان معلومات کو سیاست ایمسیٹ پری کونسلنگ سے ماہرین نے کیا۔ ڈاکٹر ٹی کے شیخ شاہ ولی لازرس کالج آف انجینئرنگ سی ایس سی ایچ او ڈی نے انجینئرنگ ڈگری بی ای اور بی ٹیک کے فرق کے ساتھ عثمانیہ یونیورسٹی اور جے این ٹی یو کے طریقہ تعلیم نصاب اور انجینئرنگ شعبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں منعقدہ کونسلنگ پروگرام میں انھوں نے بتایا کہ انجینئرنگ شعبہ میں نئی ٹیکنالوجی کو شامل کرتے ہوئے ہر تین چار برسوں میں نصاب کو بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے اور جے این ٹی یو جوکہ صرف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی یونیورسٹی ہے یوجی کے ساتھ پی جی اور ڈاکٹریٹ سطح تک ون انجینئرنگ کی تعلیم فراہم کی گئی ہے۔ انھوں نے آج سی ایس سی کی ڈیمانڈ پر بتایا کہ سافٹ ویر ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبہ میں عام ہوچکی ہے اس لئے کمپیوٹر سائنس کے ذریعہ نوجوان سافٹ ویر انجینئرنگ بننا چاہتے ہیں جبکہ ہارڈ ویر پر بھی ہے لیکن رجحان سافٹ ویر پر زیادہ ہے۔ ڈاکٹر صفی اللہ نے سیول انجینئرنگ کے شعبہ میں مسلمانوں کے تاریخی خدمات کے حوالہ سے بتایا کہ سیول انجینئرنگ سدا بہار ہے۔ لازرنس کالج صدر شعبہ سیول کی حیثیت سے انھوں نے مثالیں پیش کیں۔ سیاست ایمسیٹ کی کونسلنگ سے ہر سال ہزارہا طلبہ استفادہ کرتے ہیں۔ مسٹر خواجہ علی شعیب سکریٹری ماسٹر مائنڈس ایجوکیشن سوسائٹی نے انجینئرنگ کے مختلف برانچس جس میں تین بڑے اور تین اہم چھوٹی برانچس ہیں جبکہ دیگر 30 برانچس بھی ہیں۔ امیدوار کالج اور کورس کے ساتھ مستقبل کے درکار ضروریات کے لحاظ سے فیصلہ کریں۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے کونسلنگ کے مکمل طریقہ کار کو آسان انداز میں بتایا اور سوالات کے جوابات تشفی بخش انداز میں دیئے۔ کوآرڈی نیٹر منظور احمد نے خیرمقدم کیا اور آخر میں شکریہ ادا کیا۔