حیدرآباد 3 جون ( این ایس ایس ) سابق ایم پی و سینئر کانگریس لیڈر ایم انجن کمار یادو نے آج گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی صدر کی ذمہ داری سنبھالی ۔ گاندھی بھون میں منعقدہ پروگرام میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی ‘ سی ایل پی لیڈڑ کے جانا ریڈی اور دوسروں کی موجودگی میں انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالی۔