انجمن محبان اُردو کا مشاعرہ این آر آئی خداداد خان دوبئی کی شرکت

حیدرآباد 21 ڈسمبر (پریس نوٹ) انجمن محبان اُردو تلنگانہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس بصدارت سید مسکین احمد منعقد ہوا۔ 11 جنوری کو منعقد شدنی عالمی مشاعرہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کے شایان شان انعقاد کیلئے مجلس مشاورت تشکیل دی گئی جس کے صدرنشین محمد خلیق الرحمن ہوں گے۔ بیرون ممالک کے مقبول شعراء نے شرکت کی توثیق کی ہے۔ مشاعرہ کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر، ریاستی وزراء، ارکان پارلیمان، اسمبلی و کونسل کو مدعو کیا گیا ہے اور ممتاز این آر آئی خداداد خان دوبئی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر چار نمائندہ شخصیتوں کو عابد علی خاں محب اُردو ایوارڈ جن میں ویشویشور ریڈی ایم پی، شجاعت علی، نعیم صابری، مجتبیٰ عابدی ہیں عطا کیا جائے گا۔ داخلہ کی ہمیشہ کی طرح عام اجازت رہے گی۔