انجمن محبان اردو کا 8 واں عالمی مشاعرہ 11 جنوری کو منعقد ہوگا

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام 8 واں عالمی مشاعرہ 11 جنوری بروز اتوار للیتا کلاتھوانم باغ عامہ میں زیر صدارت جناب زاہد علی خاں عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا ۔ سید مسکین احمد بانی انجمن کے بموجب اس مشاعرہ میں مختلف ممالک کے علاوہ ہندوستان کے انتہائی مقبول شعراء جن میں بیشتر پہلی دفعہ حیدرآباد آرہے ہیں ۔ پنجاب ، مغربی بنگال ، اترپردیش ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش وغیرہ سے ہوں گے ۔ مشاعرہ کے افتتاح کے لیے وزیر اعلی محب اردو کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ نائب وزیر اعلی محمد محمود علی ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ ، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی ، ارکان پارلیمان و اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر حسب روایت عابد علی خاں یادگار محب اردو ایوارڈ اردو کاز کے لیے کام کرنے والے چار نمائندہ شخصیتوں کو عطا کئے جائیں گے ۔ ملک گیر شہرت کے حامل اس مشاعرہ کی تیاریوں کیلئے مجلس استقبالیہ و ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ داخلہ کی ہمیشہ کی طرح عام اجازت رہے گی ۔۔