راجمنڈری 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) مشرقی گوداوری ضلع کلکٹر نیتو کمار پرساد نے آج کہا کہ ان محکموں کو نوٹس جاری کی جائیگی جو انتخابی ڈیوٹی کیلئے اپنے ملازمین کی فہرست روانہ نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کے متعلقہ محکموں کو نوٹس وجہ نمائی جاری کی جائیگی جنہوں نے اپنے ملازمین کی فہرست روانہ نہیں کی ہے تاکہ ان کی خدمات انتخابی عمل کے دوران حاصل کی جاسکیں۔ وہ ضلع میں الیکشن آفیسر ہیں اور تیاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔