نئی دہلی ۔ 21 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی دو حلیف جماعتوں آر ایل ایس پی اور ایل جے پی نے مجوزہ بہار اسمبلی انتخابات کیلئے آج بالترتیب 17 اور 9 امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر ڈرامائی مناظر دیکھے گئے ۔ دو گروپ لوک سمتا پارٹی سربراہ اور مرکزی وزیر اوپیندر کشوریا پریس کانفرنس میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کر رہے تھے کہ ایک ٹکٹ کے خواہشمند اشوک گپتا گڑبڑ شروع کردی اور بلند آواز سے کہنے لگا کہ باپ رے باپ، لوٹ لیا اور فرش پر بیٹھ گئے۔