انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت کیلئے Cvigil ایپ

حیدرآباد۔17ستمبر(سیاست نیوز) انتخابی عمل کو شفاف بنانے اب شہری بھی انتخابات کے دوران انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکایت کرسکتے ہیں اور شکایت پر فوری کاروائی کی جائے گی۔ انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ کو یقینی بنانے اقدامات کے تحت مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سےCvigilایپلیکشن روشناس کروایا ہے جو شہری موبائیل فون میں ڈاؤن لوڈکرکے کسی بھی جماعت یا امیدوار کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرواسکتے ہیں جس پر فوری کاروائی کی جائیگی۔مسٹر رجت کمار چیف الکٹورل آفیسر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ بات بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ Cvigilایپلیکشین صرف ان علاقوں میں کارکرد ہوتا ہے جہاں انتخابی شیڈول جاری کردیا جاتا ہے۔انہوں نے ریاست کے اضلاع میں مخصوص پارٹی کو ووٹ دینے کے اجتماعی عہد کے سلسلہ میں دریافت کئے جانے پر کہا کہ اس سلسلہ میں تاحال کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن اگر کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو ضرور کاروائی کی جائے گی۔