حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انتخابی نگرانی کمیٹی نے آج اعلان کیا کہ وہ بلدیہ ، ضلع پریشد ، ایم پی پیز اور عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن اور چیف الکٹورل آفیسر کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس لکشمن راؤ ، جسٹس ریڈپا ریڈی ، مادھو راؤ سابق چیف سکریٹری چلکانی راو ، سرینواس ریڈی نے بتایا کہ انتخابی نگرانی کمیٹی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ رائے دہندگان کی فہرست کا کام مکمل ہوجائے ۔ کمیٹی نے سیاسی جماعتوں سے خواہش کی کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کو مناسب انداز میں روبہ عمل لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک علحدہ کمیٹی ایم سی ایم سی تشکیل دی گئی ہے تاکہ پیڈ نیوز پر نظر رکھی جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ پیسہ منتقلی اور رقم تبادلہ معاملات کے تاحال دیڑھ ہزار کیس درج کئے گئے اور 60 کروڑ رقم کو ضبط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی نگران کمیٹی غیر قانونی سرگرمیوں اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی موثر عمل آوری پر نظر رکھے گی ۔ انہوں نے امیدواروں سے پیڈ نیوز سے دوری اختیار کرنے کی خواہش کے ساتھ حکومت سے کہا کہ وہ شراب کی منتقلی کو روکیں ۔۔