پٹنہ ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے اپنے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو ’’پاکستانی پناہ گزیں ‘‘ کہنے والے لالو پرساد یادو پر سخت تنقید کی اور کہا کہ آر جے ڈی کے لیڈر خود بھی سیاسی پناہ گزیں بن جائیں گے جب ان کی پارٹی ( آر جے ڈی ) کو لوک سبھا انتخابات میں عبرت ناک شکست ہوجائے گی ۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نندکشور یادو نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لالو پرساد اب شرنارتھی ( پناہ گزیں ) کا لفظ استعمال کرنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں اس لئے انھوں نے اڈوانی کو پاکستانی پناہ گزیں کہا حالانکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ آئندہ انتخابات میں اپنی پارٹی کی عبرت ناک شکست کے بعد وہ ( لالو پرساد ) خود سیاسی پناہ گزیں بن جائیں گے ‘‘۔