اناہزارے کی قدیم گاڑی کا ہراج

ممبئی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن اناہزارے کی جانب سے مختلف احتجاجی تحریکوں بشمول جن لوک پال تحریک میں استعمال کی گئی SUV کار کو ان کے آبائی گاؤں والے گاؤں سدھر میں ہراج کردیا جائے گا۔ اناہزارے کو پیٹھ میں تکلیف کی شکایت ہے اور 8 سالہ قدیم گاڑی میں سفر کررہے تھے۔ اب اس کی جگہ مہندرا اسکارپیوگاڑی حاصل کرلی گئی ہے۔ اناہزارے کے ایک ساتھی نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ SUV گاڑی سوامی ویویکانند کرواستو ڈانٹا مڈھ کی ملکیت ہے۔ یہ ٹرسٹ اناہزارے نے قائم کیا تھا اور یہ گاڑی 2007 اور 2009ء میں مہاراشٹرا کے بعض وزراء کے کرپشن کے خلاف کامیاب جدوجہد کی عینی شاہد تھی جس کا ہراج رالے سدھی گاؤں ضلع احمد نگر میں 17 مئی کو صبح 11 بجے عمل میں آئے گا۔

کارپوریٹس کی ٹیکس چوری میں اضافہ
نئی دہلی۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کارپوریٹس کی ٹیکس کی ادائی سے گریز کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو زبردست نقصان ہورہا ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ اس کو سختی سے کچل دینے کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دیویندر کمار شرما نے دیڑھ کروڑ روپئے جرمانہ ایک خانگی انشورنس کمپنی پر عائد کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل دیکھا جارہا ہیکہ کارپوریٹس افراد ٹیکس ادا کرنے سے کسی نہ کسی بہانے گریز کررہے ہیں۔