اناؤ میں فیکٹر ی پر تعینات گارڈ کا گولی مار کر قتل

اناؤ، 5ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے اناؤ صدر کوتوالی علاقے میں چھیڑ چھاڑ کے بعد کچھ لوگوں کے زیر تعمیر فیکٹری میں داخل ہونے سے روکنے پر گارڈ کو گولی ماردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ رات تقریباً پونے آٹھ بجے گزونی گاؤں کے قریب چھیڑ چھاڑ کے ایک معاملے میں مشتعل لوگ صدر کوتوالی کے تحت پولیس چوکی علاقے میں زیر تعمیر فیکٹری میں چھنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اسی درمیان وہاں تعینات ہری نام یادو (50) نے ان لوگوں کو روکنے کی کوشش کی ۔ اسی گاؤں کا متھلیش نامی ایک نوجوان اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ وہاں گیا اور گارڈ کو گولی ماردی۔ اس سلسلہ میں متھلیش اور اس کے ساتھیوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے ۔