امی کی نصیحت…!!

ہما کے کمرے سے اچانک دھماکے کی آواز آئی ۔ امی دوڑتی ہوئی آئیں پوچھا ہما کیا ہوا ۔ ہما نے بتایا کہ امی جان خضر چاقو سے کھیل رہا تھا میں نے اسے منع کیا تو اس نے غصے میں گلدان توڑ دیا ۔
امی نے خضر کو بلایا اور پیار سے سمجھایا بیٹا تم نے غصے میں گلدان توڑ ڈالا یہ کس کا نقصان ہوا ؟ تم چاقو سے کھیل رہے تھے اگر ہاتھ کٹ جاتا اور خون نکل جاتا تو تمہیں اسپتال لے جانا پڑتا ، ٹانکے لگتے ، تم کئی دن تک بستر پر پڑے رہتے ، اسکول سے بھی غیر حاضر ہونا پڑتا ۔ یاد رکھو بیٹا کانچ ، بجلی کی چیزوں یا چاقو ، چھری سے نہ کھیلا کرو ۔ اپنی چیزںو کی توڑ پھوڑ کرنے کی بجائے انہیں حفاظت سے رکھا کرو ۔جہاں بھی جاؤ آرام سے بیٹھو شرارت کرنے والے بچوں کو کوئی نہیں پسند کرتا چلو باجی سے معافی مانگو کہ پھر ایسا نہیں کرو گے ۔ خضر نے باجی سے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ وہ اب کبھی چاقو چھری سے نہیں کھیلے گا ۔