یروشلم ۔24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بینک آف اسرائیل کے نئے گورنر کی حیثیت سے امیر یارون نے آج حلف لیا اور ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کو تن آسانی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت جب مالیاتی مارکٹیں ہی ہر گزرنے والے دن کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں اسرائیل کے صدر وزیراعظم اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی یارون نے کہا کہ ملک کی مالیاتی پالیسی کو معمول پر لانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یارون ایک اسرائیلی شہری ہیں جنہوں نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا بزنس اسکول میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور 2009ء سے وہارٹن اسکول میں بینکنگ اور فائنانس کے مضامین پڑھایا کرتے تھے۔ بینک آفی اسرائیل کے مطابق گورنر کارنت فلک اپنی پانچ سالہ میعاد کی تکمیل کے بعد حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں۔