امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش عدالت میں پیش ہونے کے قابل

ڈھاکہ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے قید خانے کے عہدیداروں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی بنگلہ مطیع الرحمن نظامی عدالت میں پیش ہونے کیلئے بالکل درست حالت میں ہے ۔ دس دن قبل خصوصی ٹریبونل نے ان کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمہ کا فیصلہ ان کی بیماری کے پیش نظر ملتوی کردیا تھا ۔ قید خانے کے نمائندے نے میڈیا سے کہا کہ نظامی کی تازہ ترین طبی رپورٹ کے بموجب ان کی جسمانی حالت مستحکم ہے اور وہ عدالت میں حاضر ہوسکتے ہیں۔